مسلم میناریٹی فنکشن ہال کے تعمیری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

میدک رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی و صدر نشین بلدیہ کے ہمراہ دورہ
میدک ۔ میدک میں زیر تعمیر مسلم میناریٹی فنکشن ہال کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے جس کی تعمیرات توقع ہے کہ ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرلی جائیں گی۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندرر یڈی کے خاوند اِفکو ڈائرکٹر مسٹر ایم دیویندر ریڈی، صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرا پال کے ہمراہ تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں دیویندر ریڈی نے میدک زرعی مارکٹنگ یارڈ کا دورہ کرتے ہوئے میدک ٹاؤن کیلئے منظور شدہ انٹیگریٹیڈ ویج اینڈ نان ویج مارکٹ کی تعمیرات کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب ان تعمیرات کیلئے ٹنڈرس کی طلبی کے کاموں کو قطعیت دی جائے گی۔ اس طرح انہوں نے علاقہ پلی کوٹیال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل کے تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ میناریٹی فنکشن ہال کے تعمیری کاموں کے جائزہ کے موقع پر ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم و صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی مولانا محمد جاوید علی حسامی نے دیویندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے رحیم آباد سڑک ۔ اعظم پورہ سڑک پر موجود ڈرین پر سلاب ڈالنے کیلئے تحریری نمائندگی کی جس پر اِفکو ڈائرکٹر نے صدرنشین بلدیہ چندرا پال کو ہدایت دی کہ ڈرینس پر فی الفور سلاب ڈالنے کے کاموں کا بھی آغاز کردیں۔ اس موقع پر متعلقہ کونسلر کرشنا، ٹی آر ایس قائدین سید عمر محی الدین، لنگاریڈی، مجیب الدین، محمد غفار، چنتالہ نرسملو، سید صادق کے علاوہ عمر خان عکاظ، رئیس الدین، سید طاہر علی بھی موجود تھے۔