حیدرآباد۔/30 جون، ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو حسینی علم پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 46 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر مسلم نعش حاصل کرکے سکندرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ جناب سید خواجہ معز الدین اشرفی نے پڑھائی ۔مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی۔ مرحوم کی شناخت اس طرح ہوئی محمد رحیم ولد محمد یوسف مرحوم عمر 46 سال۔ مرحوم، سید غوث محی الدین جرنلسٹ کے حقیقی خالہ زاد بھائی تھے ۔ ان کے ہمراہ مرحوم کے بھائی محمد کلیم ، محمد نظام ، محمد سلیم نے قبرستان پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور ادارہ ’ سیاست‘ پہنچ کر ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعاء کی۔ سید غوث محی الدین نے کہا کہ ادارہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں جو خدمت کر رہا ہے ملک بھر میں اس کی تقلید کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ لاوارث مسلم نعشوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔