مسلم نعش کی شناخت

   

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن چھتری ناکہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 45 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کر کے جمعہ 4 جولائی کو بعد نماز فجر تدفین عمل میں لائی گئی جس کی شناخت اس طرح ہوئی ۔ رحمت خاں عرف خواجہ پاشاہ ولد سردار خاں عمر 45 سال ۔ واقعات یہ ہیں کہ مرحوم کسی کام سے گئے تھے اور تین دن تک گھر واپس نہ لوٹنے پر اہل خاندان چھتری ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے ان کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ مرحوم کی نعش تدفین کیلئے ادارہ سیاست روانہ کردی گئی ، ورثاء ادارہ سیاست کے ذریعہ قبرستان پہنچے ۔ قبرستان پہنچنے والے محمد معز ، سلمان خاں، محمد ماجد خاں، محمد منیب خاں، سید یسین امین الحق ، معظم علی ، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ تدفین متولی قبرستان نور خاں کی موجودگی میں ہوئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد شکیل احمد سبیلی نے پڑھائی ۔ ورثاء ادارہ سیاست پہنچ کر جناب زاہد علی خاں کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد عبدالجلیل، محمد عبدالرحمن ، محمد آصف ، محمد ابراہیم خلیل نے ملت فنڈ عطیہ دہندگان کیلئے دعا کی ۔ سید عبدالمنان بشریٰ تبسم نے ورثاء کیلئے دعا کی ۔