مسلم نوجوانوں نے آخری رسومات ادا کیں

   

کوٹا : راجستھان کے کوٹا میں کورونا دور میں مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں نے ایک بزرگ کی آخری رسومات کو رسم و رواج کے ساتھ ادا کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی ہے ۔کورونا کا یہ کیسا خوف ہے کہ اب لوگ کسی کی آخری رسوم میں شرکت کرنے سے کترارہے ہیں۔ اگر کوئی شخص میت کو کندھا دینے کے لئے آگے نہیں آتا ہے تو ، معاشرے کے دوسرے افراد نہ صرف مدد کے لئے آگے آتے ہیں گے بلکہ آخری رسومات کو بھی پورے رسم و رواج کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ یہ تازہ واقعہ ساجی دہڑہ کشور پورہ کا ہے جہاں پرشوتم شرما کی موت کورونا سے ہوئی تھی۔