مسلم نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر توہین قرآن پاک کو روک دیا

   

Ferty9 Clinic

ایمسٹرڈم : نیدرلینڈز میں مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآن پاک کی توہین سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں بازوکے انتہاپسند افراد قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا چاہتے تھے۔تاہم مسلمان نوجوانوں نے انتہا پسندوں کو ایسا کرنے نہ دیا اور پولیس کا حصار توڑ کر انتہا پسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناکام کوشش کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

کولمبیامیں مٹی کا تودہ گرنے سے 33 افراد ہلاک
بوگوٹا : جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 33 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر کے مطابق، اس حادثہ میںتقریباً 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ عارضی طور پر بند ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے کا یہ واقعہ مسلسل جاری بارش کے سبب پیش آیا۔