کورٹلہ ۔ /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ سے ٹی آر ایس پارٹی کے مسلم قائدین و کونسلروں اور مسلم صحافیوں ایم ایل اے کیمپ آفس کورٹلہ میں ملاقات کی اور ان سے پاپولر فرنٹ کے نام پر کورٹلہ کے مسلمانوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کی ۔ رکن اسمبلی کورٹلہ نے سرکل انسپکٹر آف پولیس کو ایم ایل اے کیمپ آفس طلب کرتے ہوئے کورٹلہ کے مسلم نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے کی وجوہات دریافت کی ۔مسٹر راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر ودیا ساگر راؤ کو مسلم نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کورٹلہ انہیں مسلم نوجوانوں کو طلب کیا جارہا ہے ۔ جوائنٹ لیجنس کی جانب سے روانہ کردہ فہرست میں جن مسلم نوجوانوں کے نام شامل ہیں اور جن کے پاپولر فرنٹ سے تعلقات ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے مسٹر راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کو ہدایت دی کہ وہ مسلم نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن طلب نہ کریں ۔ رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر ودیا ساگر راؤ نے کورٹلہ کے علماء مسلم سیاسی قائدین مسلم صحافیوں سے کہا کہ وہ مسلم نوجوانوں کے والدین کو سمجھائیں کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ۔ اس موقع پر کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر مظفر احمد سجو ٹی آر ایس پارٹی قائدین ، مسٹر سید فہیم ، بابا ، تلگو اور اردو میڈیم کے مسلم صحافی مسٹر محمد عبدالسلیم فاروقی ( سیاست ) جناب ساجد علی ( نئی مانادیشم ) مسٹر ایم اے منصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔