مسلم نوجوان سیاسی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھیں

   

کانگریس تمام کی فلاح و بہبودکیلئے کوشاں۔کوتہ کوٹہ میںکانگریس کے اجلاس سے جنا ب عامرعلی خان ‘نارائن سوامی ودیگرکاخطاب

lبی سی ریزرویشن پرعمل آوری کیلئے حکومت کوشاں
l متفقہ رائے سے ہی ضلع صدرکا انتخاب
l نوجوان ذہنوںاورنئی نسل میںپائی جارہی سوچ وفکر پر گہری تشویش کا اظہار
l پارٹی مفادات کیلئے اپنے حقیر اختلافات کوختم کرنے کی ضرورت

کوتہ کوٹہ ؍ مکتھل۔15اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی ریزرویشن پرعمل آوری کرنا حکومت تلنگانہ کا نصب العین ہے ۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارپڈوچیری کے سابق چیف منسٹر نارائن سوامی ‘ پارٹی آبزرور جناب عامرعلی خان صاحب نے کیا۔ آج ونپرتی ضلع کے کوتہ کوٹہ میں کانگریس پارٹی کے کوتہ کوٹہ میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پرکوتہ کوٹہ مدناپورکے کانگریس پارٹی کے کارکنوں سے ونپرتی ضلع صدرکے انتخابات کیلئے رائے طلب کی گئی ۔بعدازاں آتما کورمیں کانگریس پارٹی کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس مبصرجناب عامرعلی خان نے ملک میں سیکولر ازم انحطاط اور سیکولر نظریات کی سست رفتاری کے ساتھ نوجوان ذہنوںاورنئی نسل میںپائی جارہی سوچ وفکر پر گہری تشویش ظاہرکی۔ انہوںنے کہاکہ فرقہ پرستی اور فسطائیت کے مقابلہ کیلئے ملک کی آزادی حاصل کرنے قربانی دینے والے مجاہدین اورملک کوسیکولرنظریات پر باقی رکھنے والے بزرگوں کے ذہن وفکرکوعام کرناہے اورقومی سطح کی جماعتوں کومستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔آتماکورمیںمنعقدہ اس جلسہ کی صدارت ریاستی وزیرحیوانات ویوتھ ویلفیئروی سری ہری نے کی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی مبصرسابق وزیر اعلیٰ پڈوچیری مسٹرنارائن سوامی موجودتھے ۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کارکنوںکوپورے خلوص سے زمینی سطح پر کانگریس کومستحکم کرنااورپارٹی مفادات کیلئے اپنے حقیر اختلافات کوختم کرکے متحدہ طورپراپنی صلاحیتوں کو منواناچاہئے ۔یہ عمل ملک اورپارٹی کے مستقبل کیلئے خوش آئند اقدام ہے ۔جناب عامرعلی خان نے کہا کہ مسلم نوجوانوںکوچاہئے کہ وہ سیاسی بصیرت کے ساتھ جدوجہد اور پختہ عزم وحوصلہ کاپیکر بنیںاور حالات سے مایوسی کے بجائے ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنے اورمسابقتی جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں‘ حالات ہموار ہوجائیںگے ۔ انہوں نے اس موقع پرمسلمانوںکی معاشی پسماندگی و ابتری پربھی افسوس کا اظہارکیا۔اس موقع پرمسٹر نارائن سوامی‘ ریاستی وزیرحیوانات مسٹرسری ہری ‘ناگراج گوڑ‘ مسٹر رحمت اللہ صدرزرعی مارکٹ کمیٹی ‘بی سندھیاریڈی ودیگر موجودتھے ۔