مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل عیسیٰ کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف محمد بن عبدالکریم العیسٰی اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ وہ یہاں اعلیٰ سرکاری افسران سے بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ یہ میٹنگ 10 جولائی کو ہونے والی ہے۔ خیال رہے کہ محمد بن عبدالکریم بین مذاہب مکالمے کو فروغ دینے اور عالمی امن کی حمایت کیلئے مشہور ہیں،تاہم اپنے متنازعہ رویے کی وجہ سے جنرل عیسیٰ کو سعودی عرب کے متدین حلقہ کی طرف سے سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دہلی میں خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی اجیت ڈوبھال بھی دہلی کے اسلامک کلچرل سنٹر میں بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے نامور مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ سے بات چیت کریں گے۔ وہ جامع مسجد اور اکشردھام بھی جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ آگرہ بھی جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ العیسیٰ فی الحال مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ہیں۔ انہیں خود ساختہ ’معتدل اسلام‘ کو فروغ دینے اور سبھی پس منظر کے لوگوں کے درمیان ہمدردی، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کے لئے جانا جاتا ہے۔