مسلم ووٹوں کی تقسیم کیلئے کروڑہا روپے خرچ

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی اور حیدرآباد کی پارٹی میں سازباز:ممتا بنرجی
کولکاتا:مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی جماعت کے انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرکے ‘حیدارآبادکی ایک سیاسی پارٹی ’کو لارہی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کی بدولت انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔اسد الدین اویسی کی قیادت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہار اسمبلی انتخابات میںپانچ سیٹیں جیتنے کے بعد اگلے سال ہونے والے بنگال انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔اویسی کی جماعت نے بنگال سے متصل علاقے میں ہی کامیابی حاصل کی ہے ۔شمالی بنگال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بہار کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے مسلم ووٹوں کی تقسیم کے لئے اویسی لے کر آئی تھی اور اب بنگال میں بھی اپنی بی ٹیم کو اتارنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ۔