حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مسلم ویمن اسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے خواتین وطالبات کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت ، اصلاح اور تحفظ کے لیے چلائی جارہی بیداری مہم ’ مثالی مومنہ ‘ کے اختتام پر دوسرا خواتین کنونشن تربیت ، تحفظ اور ترقی کے موضوع کے تحت 5 نومبر کو صبح 10 تا 5 بجے شام نمائش میدان ، نامپلی روڈ پر منعقد ہوگا ۔ یہ کنونش زیر صدارت ڈاکٹر اسماء زہرا صدر شریعت کمیٹی ، حیدرآباد مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، زیر نگرانی محترمہ تہنیت اطہر سابقہ صدر مسلم گرلز اسوسی ایشن منعقد ہوگا ۔ اس کنونش میں بطور مہمانان خصوصی محترمہ نسرین فاطمہ ، اہلیہ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، محترمہ زینت مہتاب رکن مسلم پرسنل لا بورڈ ، پرانی دہلی ، محترمہ عظمیٰ سلطانہ ، بھوپال ، ڈاکٹر عالیہ بیگم ، محترمہ عائشہ طیبہ رکن مسلم پرسنل لا بورڈ ، وجئے واڑہ ، محترمہ داعیہ عاصمہ حجاب شرکت کریں گی ۔ اعزازی مہمانان میں محترمہ ممدوحہ ماجد رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، نئی دہلی ، پروفیسر جمیل النساء ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ سلطانہ نذر الحسن ، محترمہ تحسین سکینہ ، محترمہ انور جانی ، پروفیسر رفیق النساء ، محترمہ عذرا سعید ، ڈاکٹر نیر فروزاں شرکت کریں گے ۔۔