لکھنو : ملک کے معروف وکیل اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن اور ترجمان سید ظفریاب جیلانی کو برین ہیمرج ہوگیا ہے اور انہیں مسعود جیلانی و دیگر اہل خانہ میدانتا ہاسپٹل میں داخل کرانے کیلئے لے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامیہ کالج میں واقع اپنے دفتر کی سیڑھیوں سے سلپ ہونے کے بعد ان کے دماغ میں چوٹ لگنے( برین ہیمرج ) کا خدشہ ہے۔ انھیں ایک دواخانہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد میدانتا ہاسپٹل کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ظفریاب جیلانی کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی کی اطلاع کے مطابق ظفریاب جیلانی ابھی بیہوشی کے عالم میں ہیں۔ بتادیں کہ لال باغ میں واقع اسلامیہ کالج میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اسلامیہ کالج میں ہی بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا دفتر ہے اور وہیں بیٹھ کر وہ روز کام کرتے ہیں۔ ظفریاب جیلانی بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر بھی رہے ہیں۔