نئی دہلی: بابری مسجد۔ رام مندر حق ملکیت مقدمہ میں جاری سماعت، یونیفارم سیول کوڈ، طلاق ثلاثہ سمیت کئی اہم مسائل پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی کی جانب سے تمام اراکین کو مجلس عاملہ میں مدعو کیا۔ اس اجلاس میں بابری مسجد حق ملکیت کیس، یونیفارم سیول کوڈ او رطلاق ثلاثہ جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس اجلاس کی صدارت صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کریں گے۔