لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ وہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بابری مسجد انہدامی کیس میں دیئے گئے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گا۔ اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی نے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے وہ غلط ہے۔ ہم اس فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع ہوں گے۔ وکیل ظفریاب جیلانی بابری مسجد ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہیکہ بابری مسجد کو ساری دنیا کے نظروں کے سامنے شہید کیا گیا اور قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑا دیں گے۔ اس ملک کے مسلمان نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں احترام کیا ہے۔ سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کے بعد مسلم تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور آگے کا لائحہ عمل طئے کیا جائے گا۔