نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شعبۂ خواتین کو افعال بنانے کیلئے اس وسیع ملک میں کم از کم چار حصوں میں تقسیم کردیا تاکہ اس ملک کی مسلم خواتین اصلاح معاشرہ میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں دی ہے ۔مغربی ہندوستان (راجستھان، گجرات، مہاراشٹرا اورمدھیہ پردیش وغیرہ) کیلئے پروفیسر مونسہ بشریٰ عابدی، مشرقی ہندوستان (آسام، بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ ودیگر مشرقی ریاستیں)کیلئے عظمی عالم، شمالی ہندوستان (دہلی، ہریانہ، پنجاب، اترپردیش، کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ وغیرہ) کیلئے عطیہ صدیقہ، جنوبی ہندوستان (تامل ناڈو، کیرالا، کرناٹک، تلنگانہ، آندھراپردیش وغیرہ) کیلئے کے امۃ الوحید فاخرہ عتیق کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے اور ان چاروں زونوں کی نگرانی کیلئے جلیسہ سلطانہ یسین ایڈوکیٹ کو کل ہند کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔