مسلم ڈیلیوری بوائے سے سامان لینے سے انکار ،ایک شخص گرفتار

,

   

Ferty9 Clinic

٭٭ ممبئی میں 51سالہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس نے مسلم ڈیلیوری بوائے سے سامان لینے سے انکار کردیا تھا ۔ 32سالہ برکت پٹیل گروسری سرویس گروفرس کیلئے کام کرتاہے ۔ منگل کو صبح جئے پارک میں سوپریا چترویدی کے مکان سامان کی ڈیلیوری کیلئے پہنچا اور جیسے ہی سامان حوالے کیا چترویدھی کے والد گجانند نے اپنی لڑکی کو سامان لینے سے روک دیا ۔ مذہبی منافرت پر مبنی ریمارکس کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور اُس ویڈیو کو پولیس کے حوالے کیا گیا جس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار عمل میں لائی گئی ۔