مسلم کمیونٹی سنٹرورنگل میںاجلاس‘جناب عامرعلی خاں کی شرکت

   

ہنمکنڈہ ۔22اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر مینارٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے مطابق 23 اکتوبر جمعرات بمقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ہنمکنڈہ ورنگل میں عظیم الشان اجلاس میں سلائی مشن کی کامیاب ٹریننگ حاصل کردہ خواتین میں انعام اول دوم سوم کے مستحقین کو مہمان خصوصی جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اور مفت سلائی مشن دیے جائیںگے ۔مائناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کی جانب سے مسلم خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے مفت ٹیلرنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے ہر تین ماہ میں ایک بیچ ٹیلرنگ کی ٹریننگ حاصل کر کے ہنر اور سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں۔جناب زاہد علی خان صاحب روزنامہ سیاست کی ترغیب و نگرانی میں شہر ورنگل میں آج سے تقریباً دس سال پہلے دو بہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز ہوا اس پروگرام سے ورنگل کے مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کے رشتوں کو طے کرنے میں آسانی ہوئی۔ دو بہ دو ملاقات پروگراموں سے ورنگل کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مینارٹی انٹلکچول فورم کی جانب سے مسلم خواتین کو خود مختار بنانے کے مفت سلای مشن کی ٹریننگ کا انتظام ہے۔ مفت سلائی مشن ٹریننگ سینٹر سے ہر تین ماہ میں ایک گروپ ٹریننگ حاصل کر کے نکلتے ہیں اس ٹریننگ سینٹر سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد خوداپنے ٹیلرنگ کی دوکان شروع کرتے ہوے اپنے خاندان کی مدد کرتے ہیں اور بڑے کارخانوں سے کپڑے لیکر پیس ورک کے ذریعہ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتے ہیں ۔