علی گڑھ ۔ 16 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشمیری طلبہ نے چہارشنبہ کے دن سالانہ یوم سرسید تقاریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں روایتی عشائیہ بھی شامل ہیں جو معرات کے دن ترتیب دیا جائے گا ۔ تاکہ وہ وادی کشمیر کی صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرسکیں۔ تقریباً 1300 کشمیری طلبہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔سابق نائب صدر طلبہ یونین سجاد راٹھار نے اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرسید احمد خان کی 202 ویں یوم پیدائش تقاریب کا انتہائی دکھ کے ساتھ بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔