مسٹر رگھوناتھ ، اریگیشن انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر میدک نے جائزہ لے لیا

   

میدک ۔30 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رگھوناتھ نے بحیثیت سپرنٹنڈنگ انجینئر میدک اریگیشن سرکل انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر میدک اریگیشن سرکل راجندر پرساد سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ ریاستی حکومت نے اپنے احکامات کے ذریعہ کرشنا واٹر بورڈ تلنگانہ آفس پر بحیثیت ایگزیکٹیو انجینئر خدمات انجام دینے والے عہدیدار رگھوناتھ کو ترقی پر تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی میدک سرکل مقرر کیا۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ میدک آبپاشی سرکل پر بحیثیت ایس ای (SE) خدمات انجام دینے والے مسٹر ایسیہا جو گزشتہ چند ماہ قبل وظیفہ پر علحدہ ہونے کے بعد میدک سرکل پر جناب وینکٹیشور راؤ اور راجندر پرساد بحیثیت انچارج خدمات انجام دیئے ۔ مسٹر رگھوناتھ کے بحیثیت ایس ای تبادلہ پر آنے پر میدک سرکل کے سینئر اسسٹنٹ صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک مسٹر ڈی نریندر ، جناب اقبال پاشاہ اور دیگر اسٹاف نے خیرمقدم کیا ۔ مسٹر رگھوناتھ نے بحیثیت ایس ای میدک اریگیشن سرکل چارج حاصل کرنے کے بعد ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول راج سے خیرسگالی ملاقات کی ۔