مسٹر 56انچ نے ’چائنا ‘ بولنا ہی چھوڑ دیا :راہول

,

   


نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ تنقید کی کہ چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان اُنھوں نے اپنے لب سی رکھے ہیں ۔ راہول نے ٹوئٹ کیا ، ’’چین ہندوستانی علاقہ میں اپنا قبضہ بڑھا رہا ہے ۔ مسٹر 56 انچ نے کئی ماہ سے لفظ ’’چائنا‘‘ بولا تک نہیں ہے ۔ آرمی نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ پیش آئی جس میں دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے ۔ راہول نے کہاکہ مشرقی لداخ کے بعد معاملہ سکم تک وسعت اختیار کرگیا ہے لیکن وزیراعظم خاموش ہے ۔