مسک اور زیلینسکی کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک

   

نیویارک / کیف : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان پیر کے روز ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوگئی۔ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں ٹوئٹر صارفین کی رائے جاننے کے لیے ایک پول کروایا۔ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کروائے گئے اس پول کے نتائج سے یہ بات سامنے ا?ئی کہ سوشل میڈیا صارفین روس اور یوکرین کے معاملے پر دو حصّوں میں بٹے ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور عوام کی جانب سیایلون مسک کے اس عمل کی فوری مذمت کی گئی۔ایلون مسک کے پول کا جواب دینے کے لیے ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پول کروایا کہ’آپ اس ایلون مسک کو پسند کرتے ہیں جو یوکرین کی حمایت میں ہوں یا پھر اسے جو روس کی حمایت کرے؟‘۔ولادیمیر زیلینسکی کی جانب سے کروائے گئے اس پول کے نتائج سے بات سامنے ا?ئی کہ سوشل میڈیا صارفین ایلون مسک کو یوکرین کی حمایت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔