مسیج مٹانے کی سہولت میں زبردست تبدیلی

   

نیویارک : پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑا ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ اپنے صارفین کیلئے آئے دن نئے نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔ اب صارفین کیلئے میسج کے ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘‘
Delete For Everyone
فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی گئی ہے۔واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی اور کمپنی میسجز ڈیلیٹ کرنے کیلئے وقت کا دورانیہ بڑھا رہی ہے۔قبل ازیں واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسج کردیا جائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کیلئے مذکورہ فیچر موجود ہے لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے۔ بصورت دیگر سب کیلئے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آ تا ۔