مسی سپی ندی میں ہیلی کاپٹر حادثہ،دو ہلاک

   

نیویارک، 8 اگست (یو این آئی) امریکہ کی وسطی مغربی ریاستوں الینوائے اور میسوری کے درمیان مسی سپی ندی کے بالائی علاقے میں جمعرات کے روز ایک ہیلی کاپٹر مال بردار کشتی پر اترتے ہوئے ٹکرا جانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کی ٹیم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں ہوا بازی کے وارننگ مارکر کے قریب پاور لائن پر کام کرنے والے ملازمین سوار تھے ۔ مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر بجلی لائن کی زد میں آگیا، اور اس نے ٹرالر کشتی پر اترنے کی کوشش کی، مگر اس سے پہلے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔مقامی میڈیا نے الینوائے اسٹیٹ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے میسوری اور الینوائے کو جوڑنے والے پل کو تمام ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس کے دوبارہ کھلنے کا کوئی وقت طے نہیں کیا گیا ہے ۔