جے سینٹ لوئی (مسی سپی) : جنوبی مسی سپی کے شیریف کے نائب کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب انہیں کسی کی خودکشی کئے جانے کی ایک کال موصول ہوئی تھی ۔ دریں اثناء شیریف رکی آڈم نے سن ہیرالڈ کو بتایا کہ لیفٹننٹ مائیکل لوٹے کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ اپنی کار سے اتر رہے تھے۔ مسٹر آڈم نے مزید کہا کہ حملہ آور نے ایک دیگر نائب کو بھی نشانہ بنایا لیکن انہوں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو زخمی کردیا۔ یوٹے کو بذریعہ ہیلی کپٹر نیوآرلینز ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔