مس انڈیا مناسا وارناسی نے اندرا پارک میں پودا لگایا

   

حیدرآباد29جنوری(سیاست نیوز ) فیمینا مس انڈیا ورلڈ مناسا وارناسی نے گرین انڈیا چیلنج کے طور پر آج اندرا پارک میںایک پودا لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ شجرکاری میں حصہ لیں اور ان کا تحفظ کریں۔ مناسا نے کہا کہ انہیںخوشی ہے کہ وہ بھی گرین انڈیا چیلنج کا حصہ بنی ہیں۔ اس پروگرام سے انہیں ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داری کی تکمیل کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شجرکاری کا پیام پہونچائیں گی ۔ مناسا نے 2020 میں فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا اور وہ مس ورلڈ 2022 مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی ۔