حیدرآباد ۔24۔نومبر (سیاست نیوز) مس جے سنیہجا نے نئے ریجنل پاسپورٹ آفیسرحیدرآباد ہیڈ آفس کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ انڈین فارن سرویس کے 2016 بیاچ سے تعلق رکھنے والی مس جونالا گڈہ سنیہجا کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تکمیل کرچکی ہیں۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد کے عہدہ سے قبل وہ بیجنگ کے ہندوستانی سفارتخانہ میں سکنڈ سکریٹری اور دہلی میں بنگلہ دیش اور میانمار ڈیویژن کے تحت انڈر سکریٹری کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ مس سنیہجا اس عہدہ پر ڈی بالیا کی جانشین ہوں گی۔