’’ مس ورلڈ‘‘ مقابلہ کیلئے محض 30 دن باقی: سمیتا سبھروال

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) سکریٹری محکمہ سیاحت سمیتا سبھروال نے کہا کہ ’مس ورلڈ‘ مقابلوں کیلئے محض 30 دن باقی ہیں۔ سمیتا سبھروال نے انتظامات سے متعلق تفصیلات کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مس ورلڈ‘ مقابلوں کے پیش نظر کچھ دنوں تک مجھے اہم ذمہ داری محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے آغاز کیلئے محض 30 دن باقی ہیں اور ہم تمام تیاریوں کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مس ورلڈ مقابلوں کے انعقاد سے تلنگانہ میں نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ تلنگانہ میں موجود سیاحتی مقامات کی عالمی سطح پر نمایاں تشہیر ہوگی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے اس کیلئے سمیتا سبھروال کی قیادت میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں پر مشتمل تیاری کمیٹی تشکیل دی ہے۔1
سمیتا سبھروال جنہوں نے بی آر ایس دور حکومت میں سابق چیف منسٹر کے سی آر کے دفتر میں اہم ذمہ داری نبھائی تھی۔ انہیں کانگریس برسر اقتدار آنے کے بعد محکمہ سیاحت کی ذمہ داری دی گئی اور ’ مس ورلڈ‘ مقابلوں کے سبب ان کی ذمہ داریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔1