مس ورلڈ مقابلے : 13 مئی کو تاریخی چارمینار اور لاڈ بازار میں ہیریٹیج واک

   

Ferty9 Clinic

120 ممالک کی حسینائیں حصہ لیں گی ، 150 ممالک میںٹیلی کاسٹ، سخت سکیورٹی
حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ’’مس ورلڈ‘‘ مقابلے سے چارمینار اور لاڈ بازار کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوگا۔ مس ورلڈ ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر منگل 13 مئی کو شام کو شہر حیدرآباد تاریخی چارمینار ، لاڈ بازار میں ہیرٹیج واک کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ دنیا کو حیدرآباد اور لاڈ بازار کی ثقافتی شان اور تاریخی اہمیت کو دکھایا جاسکے۔ لاڈ بازار میں مس ورلڈ کے نمائندے ، مقامی فنکاروں سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ 120 ممالک کے نمائندے اس ہیریٹیج واک میں شرکت کریں گے جس کو 150 سے زائد ملکوں میں راست نشر کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس تقریب کا نظارہ کریں گے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بڑے پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو تلنگانہ کی جانب راغب کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ مس ورلڈ مقابلوں کے نمائندے چارمینار اور لاڈ بازار کی منفرد خصوصیات کی دنیا بھر میں تشہیر کریں گے جس سے ان سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر مزید پہچان اور شناخت حاصل ہوگی۔ آصف جاہی (نظامس) دور حکومت میں قائم لاڈ بازار 400 سال قبل قائم کیا گیا تھا جس کو چوڑیوں (Bangles) کے دارالحکومت کی حیثیت سے شہرت رکھتا ہے۔ شادیوں میں استعمال ہونے والی رنگ برنگی چوڑیوں پر مشتمل کھوبڑا لاڈ بازار میں دستیاب رہتا ہے۔ اس کے علاوہ معیاری موتی اور زیورات یہاں واجبی قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔ لاڈ بازار دستکاری کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ روایتی دستکاری جیسے پینٹنگس، نقش و نگار، اسلامی آرٹ یہاں دستیاب رہتے ہیں۔ یہ بازار اسلامی فن کی علامت بھی بن گیا ہے۔ اسکے علاوہ عطر، قرآن پاک کے نسخے، چاندی کا ورق اور ثقافتی خوشبو ہر کسی کو حیرت زدہ کردیتی ہے۔ بانی شہر قطب شاہی بادشاہ محمد قلی قطب شاہ نے 1591 میں چارمینار کی عظیم عمارت تعمیر کروائی جو حیدرآباد کی تہذیب کی ترجمانی کرتا ہے۔ چار میناروں والی یہ یادگار انڈو۔ اسلامک ڈیزائن کی علامت ہے۔ طاعون وباء کے خاتمہ کے بعد شہر کو قائم کرتے وقت یہ عظیم الشان عمارت تعمیر کی گئی جس کی اونچائی 56 میٹر اور 45 میٹر چوڑائی ہے۔ اس مشہور عمارت کو ’’حیدرآباد کا دل‘‘ اور ’’حیدرآباد کی شان‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 2

عالمی مقابلہ حسن کیلئے سخت سکیوریٹی انتظامات ‘ جوائنٹ کمشنر سائبر آباد
حیدرآباد : 8مئی ( سیاست نیوز) عالمی مقابلہ حسن میں شریک مہمانوں کیلئے سخت سیکیوریٹی انتظام کئے جارہے ہیں ۔ ان کی مصروفیات ‘ قیام کے مقامات کو ریڈ اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ یہ بات جوائنٹ کمشنر سائبرآباد پولیس گجا راؤ بھوپال نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مقابلہ حسن کے شرکاء شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرینگے اور یہ دورہ پروگرامس اور مقابلہ کا حصہ ہیں ۔ پولیس نے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد اور مثالی مہمان نوازی کیلئے زائد فورس کو طلب کیا گیا اور ان کے قیام کے مقامات کو زون میں تقسیم کرکے سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ ۔ مقابلوں کا آغاز 10 مئی سے ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا ۔ 31 مئی کو فائنل مقابلہ رہے گا ۔ پولیس کی جانب سے سخت ترین صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ پروگرام ریاست کے وقار کا مسئلہ ہے اور شہر کو عالمی سطح پر شناخت میں اضافہ کا سبب بنے گا ۔ ع