مس ورلڈ 2025 مقابلے کیلئے مختلف ممالک کے مندوبین کی آمد

   

ایرپورٹ پر روایتی انداز میں استقبال، 15 مئی کو مندوبین کیلئے دورہ پوچم پلی
حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے کا 10 تا 31 مئی انعقاد عمل میں آئے گا اور 120 ممالک سے حسیناؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ حکومت نے مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناؤں کی آمد پر روایتی انداز میں استقبال کا اہتمام کیا ہے۔ آج مختلف ممالک کی حسینائیں حیدرآباد پہونچیں جن میں مس نامیبیا، مس پرتگال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق محکمہ سیاحت نے مس ورلڈ مقابلوں کے مندوبین کے لئے مختلف پروگرام طے کئے ہیں۔ تلنگانہ میں روایتی پوچم پلی ہینڈلوم سے متعارف کرنے کے لئے 15 مئی کو مندوبین کے لئے پوچم پلی دورہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پوچم پلی ضلع بھونگیر کے تحت ہے جہاں کی ساڑیاں اور ملبوسات دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ یونیسکو نے پوچم پلی کو بیسٹ ٹورازم ولیج کے اعزاز سے نوازا ہے۔ محکمہ ثقافت اور سیاحت نے 30 مئی تک روزانہ مختلف پروگرامس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ نظام حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں کا بھی مندوبین کو مشاہدہ کرایا جائے گا۔1