ممبئی: بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے آج مہایوتی کی انتخابی جیت پر چیف منسٹر کے چہرے پر کسی تنازعہ کی تردید کی اور کہا کہ اتحادی جماعتیں اس پر فیصلہ کریں گی ۔ فڑنویس نے کہا کہ چیف منسٹر کے مسئلہ پر اتحادی جماعتوں میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس پر تمام جماعتیں مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگی ۔