ممبئی۔ کورونا بحران کے بعد ہندوستان میں پہلا بڑا کرکٹ ٹورنمنٹ شروع ہورہا ہیجیسا کہ سید مشتاق علی ٹرافی اتوار سے شروع ہورہی ہے جوکہ انتہائی تاخیر سے گھریلو سیزن کا آغازہے۔ آئی پی ایل 2021 سے پہلے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت منوانا کیلئے ایک پلیٹ فارم ہوگا کیونکہ فروری میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہے۔شکھر دھون ، سریش رائنا اور ایشانت شرما جیسے تجربہ کارکھلاڑی اپنی موجودگی سے ٹورنمنٹ میں رونق پیدا کریں گیلیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایس سری سنت پابندی ختم کرتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔زیادہ تر توجہ فروری میں آئی پی ایل کی نیلامی کے ساتھ گھریلو کھلاڑیوں پر ہوگی۔