مشتبہ انداز میں گرکر معمر شخص فوت

   


حیدرآباد : بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 65 سالہ شخص محمد صمد مشتبہ انداز میں گرکر فوت ہوگئے۔ صمد چراغ علی نگر علاقہ کے ساکن تھے جو پیشہ سے مزدور بتائے گئے ہیں۔ تین ماہ قبل محمد صمد کے قلب پر حملہ ہوا تھا اور ان کا علاج جاری تھا۔ 23 فروری کے دن وہ مکان میں مشتبہ انداز میں گرکر شدید زخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ آج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگئے۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔