کولکت: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ایک ٹھکانے سے جماعۃ المجاہدین (جے ایم بی) کے ایک مشتبہ دہشت گرد عبدالمنان کو گرفتار کیا ہے ۔این آئی اے نے منگل کو سبھاش گرام میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر جے ایم بی کے ایک مشتبہ بنگلہ دیشی دہشت گرد کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے جعلی ہندوستانی آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ ضبط کیا۔این آئی اے نے یہ چھاپے جے ایم بی کے چار گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر مارے ، جنہیں کولکاتا پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے شہر کے جنوبی حصے میں واقع ہردیو پور سے گرفتار کیا تھا۔