مشتبہ حالات میں کھیت سے دوشیزہ کی نعش برآمد

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے کے اڑیہ ڈیہ بازار کے نزدیک ججنی پور کے نزدیک سے اتوار کی صبح مشتبہ حالات میں کھیت میں ایک دوشیزہ کی لاش پائی گئی ۔ڈی ایس پی پٹّی رمیش چندر نے بتایا کہ اڑیہ ڈیہ بازار کے نزدیک ججنی پور میں کھیت سے برآمد لاش کی شناخت شالنی پال 16 بنت رام پرساد پال کے طور پر کی گئی ۔ متوفیہ کل شام گھر سے نکلی تھی جس کی لاش آج صبح کھیت سے برآمد ہوئ ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہونچ کر موت کا سبب دریافت کرنے کے لئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیجا۔