مشتبہ حالت میں زخمی خاتون فوت

   

Ferty9 Clinic

بودھن 15 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ردرور منڈل کے موضع اکبر نگر میں دو روزہ قبل سونی بائی نامی 36سالہ خاتون مشتبہ طور پر شدید زخمی حالت میں پائی گئی جس کو مقامی افراد نے ایمبولنس کے ذریعہ بودھن ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔ متوفی خاتون کے ساتھ دیکھی گئی خاتون کملی بائی سے پولیس نے پوچھ تاچھ کے دوران کملی بائی نے پولیس کو بتایا کہ متوفی موٹر سیکل سے گر کر زخمی ہوگئی تھی‘ متوفی کے افراد خاندان کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست میں سونی بائی کو زخمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ متوفی کا تعلق سیوالعل تانڈہ سے ہے ۔ سب انسپکٹر سریش نے بتایا کہ متوفی کی پوسٹ مارٹم کے رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی ۔