مشتبہ دہشت گردسرفراز محروس

   

بھوپال : مشتبہ دہشت گرد سرفراز میمن جس کے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ مبینہ روابط ہیں، اُسے اندور میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پیر کو این آئی اے نے سرفراز کے بارے میں الرٹ جاری کیا تھا جس کے بعد اندور پولیس حرکت میں آئی۔ این آئی اے کی معلومات کی مدد سے سرفراز کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے آج اِس کی تصدیق کی۔ اُنھوں نے کہاکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔