مشتبہ دہشت گردوں کے ارکان خاندان سے ممبئی میں پوچھ گچھ

   

ممبئی: دلی پولیس کے اسپیشل کی جانب سے گرفتار کئے گئے ممبئی کے مشتبہ دہشت گرد جان محمد شیخ عرف سمیر کالیا کے کنبے کے ارکان سے بدھ کی صبح مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے افسران نے پوچھ گچھ شروع کی۔ممبئی پولیس نے کالیا (47) کے کنبوں کو مقامی دھاراوی تھانہ میں حراست میں رکھا ہے ۔ کالیا کو پانچ دیگر لوگوں کے ساتھ پاکستان حامی دہشت گرد ماڈیول میں شامل ہونے کے سبب گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں میں دو آئی ایس آئی ایس کے تربیت یافتہ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔کالیا کے خاندان کے ارکان سائن علاقے کے سلم میں گزشتہ کچھ برسوں سے رہ رہے ہیں۔اے ٹی ایس کے پاس زیادہ اطلاعات دستیاب نہیں ہیں مزید اطلاعات حاصل کرنے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ شادی شدہ اور دو لڑکیوں کا باپ ہے ۔ کچھ مقامی لوگوں نے بتای اکہ وہ ایک شریف ڈرائیور ہے ۔موسٹ وانٹیڈ داؤد کے چھوٹے بھائی انیس ابراہیم کاسکر کے قریبی سمجھے جانے والے کالیا کو مبینہ طور پر مل میں مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے ہتھیار اور دھماکہ خیز مادہ پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔