مشتبہ شئے کی پولیس کو اطلاع دینا خاتون کو مہنگا پڑا

   

حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) انجان مشتبہ شئے یا پھر انجان افراد کی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور فوری پولیس کو اطلاع دینے کی خود پولیس کی جانب سے شہریوں کو تلقین کی جاتی ہے تاکہ شہر میں امن وامان اور نظم و ضبط کو کوئی نقصان نہ ہو اور کوئی درندہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔ تاہم اب ایسی شکایت کرنا کیا مہنگا ثابت ہوگیا ہے ۔ ایک خاتون شہری نے نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خوف کے عالم میں اس خاتون نے بتایا کہ ایک پولیس ملازم نے انہیں 10 لاکھ روپئے جرمانہ اور بچوں کو جیل کی سزا کی مبینہ دھمکی دی ہے۔ یہ الزام دبیرپورہ پولیس پر جاتا ہے شکایت گذار خاتون نے بتایا کہ ان کے محلہ میں ایک مکان کے قریب بڑا بیاگ گھنٹوں سے اس طرح پڑا رہا تھا۔خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دبیر پورہ سے وابستہ عملہ یہاں آیا اور غیر اخلاقی انداز میں بات کرتے ہوئے جھوٹی شکایت پر 10 لاکھ جرمانہ اور بچوں کو جیل کی دھمکی دی۔ پولیس پر پائے جانے والے ایسے الزامات کا اعلیٰ عہدیداروں کو جائزہ لینا چاہیئے۔