مشتبہ طور پر جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مچھر مارنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ رحمت نگر جوبلی ہلز علاقہ میں واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ ارمیلا جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن شخص سدیشور کی بیوی تھی جو پیشہ سے ایک ہاسپٹل میں سیکورٹی گارڈ تھی اور اس نے مچھروں کی کثرت سے تنگ آکر انہیں مارنے کی خاطر25 ستمبر کو مکان میں پرانے کپڑوں کو جلایا اور کپڑے جلانے کے دوران خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر زخمی ہوگئی جسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔