حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر گرنے کے سبب فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ مونیکا جو کمہار واڑی علاقہ کے ساکن شخص روہن گوڑ کی بیوی تھی کل اس کے مکان میں مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ مونیکا روہن کی دوسری بیوی تھی۔ روہن نے پہلی بیوی کی موت کے بعد دوسری شادی مونیکا سے کی تھی اور اس کی پہلی بیوی کے دو لڑکیاں ہیں ۔ پولیس عنبر پیٹ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔