حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) پکوان کے دوران مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ شخص ستیا ناندہ فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس نے بتایا کہ پیشہ سے باورچی یہ شخص ایک ہوٹل کے رسٹورنٹ میں کام کررا تھا ۔ جو کل اپنے مکان میں پکوان کر رہا تھا ۔ستیہ نانندہ پکوان گیس سلینڈر پر بیٹھ کر پکوان کر رہا تھا کہ اس دوران سلینڈر سے گرکر شرید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔