مشرا ، گہلوت ، وسندھراور دیگررہنماؤں کا مہارانا پرتاپ کوخراج عقیدت

   

جے پور :راجستھان کے گورنر کلراج مشرا ، وزیر اعلی اشوک گہلوت ، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی ، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سمیت متعدد رہنماؤں نے آج ویر مہارانا پرتاپ کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مشرا نے کہا کہ “جدوجہد اور عزت نفس کی علامت اور دھرتی ماں کے مہاپراکرمی امر سپوت مہارانا پرتاپ کی یوم پیدائش پر ان کو میرا خراج عقیدت۔’’مسٹر گہلوت نے کہا کہ وہ میواڑ کے سپوت ویر شیرومنی مہارانا پرتاپ کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔ ترک ، تپسیا ، مجاہد آزادی مہارانا پرتاپ کی زندگی بہادری اور جدوجہد کی علامت ہے ۔ مہارانا پرتاپ کی خوداعتمادی ، ہمت ، بہادری اور قربانی کا پیغام ہم سب کے لئے باعث تحریک ہے ۔ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ مہارانا پرتاپ جی کی یوم پیدائش پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ مسٹر راجے نے کہا کہ مادر وطن کی آزادی کے لئے اپنی مکمل زندگی وقف کرنے والے راجستھان کے قابل فخر اور شان کی علامت میواڑ کے ویر شیرومنی مہارانا پرتاپ جی کی یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت۔انہوں نے کہا کہ ان کی حب الوطنی ، بہادری اور خود اعتمادی سے بھرپور زندگی ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔مہارانا پرتاب نے آخری سانس تک اس وقت کے مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کا مقابلہ کیا تھا ۔