مشرا اور گہلوت نے دھونی کو مبارکباد دی

   

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہندوستان کو اپنی کپتانی میں دو مرتبہ عالمی چیمپئن بنا نے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ان کے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہنے پرانہیں اگلی اننگز کے لئے مبارکباد دی ۔ مسٹر مشرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ ایم ایس دھونی نے اپنے شاندار کھیل سے ہندوستانی کرکٹ کو بہت کچھ دیا ، ان کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ اس کھیل کے تمام پہلوؤں میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بین الاقومی کرکٹ کو خیر باد کہنے سے اس خالی جگہ کو پر کرنا جلد ممکن نہیں ہوگا ۔ مسٹر مشرا نے ان کی نئی اننگز کے لئے انہیں مبارکباد دی ۔مسٹر گہلوت نے کہا کہ ایم ایس دھونی ہمارے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں ، جو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اور ان کی اگلی اننگز کے لئے انہیں مبارکباد دی ۔اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی ملک کے سب سے کامیاب کپتان پدم بھوشن مہیندر سنگھ دھونی کے بین الاقومی کرکٹ کو خیر باد کہنے پر انہیں آگے کی زندگی کے لئے مبارکباد دی ۔