کوہیما۔ ہندستان۔ناگا امن مذاکرات کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر مذاکرات کار اے کے مشرا نے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این۔آئی ایم) کے لیڈروں سے ملاقات کی اورچیف مذاکرات کار تھیونگلینگ موئوا قیادت لیسو کور گروپ کمیٹی کے رہنماؤں سے ناگا سیاست کو حل کرنے کے لیے بات چیت میں تعطل کو توڑنے کی کوشش کی۔ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ میٹنگ جمعہ کو چوموکیڈیما ضلع کے ناگالینڈ پولیس کمپلیکس میں ہوئی۔ موئوا اس وقت پولیس کے احاطے میں ہیں۔ این ایس سی این-آئی۔ ایم کے کے تقریباً 10 سینئر لیڈران ان کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناگا سیاست کے معاملے پر تقریباً دو گھنٹے تک بند کمرے کی میٹنگ ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 30 سے 40 این ایس سی این-آئی ایم لیڈروں کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ ایک اور میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے بعد مسٹر مشرا پیر کو دہلی واپس چلے جائیں گے ۔ ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر مشرا نے جمعرات کو چرچ کے لیڈروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو سے ملاقات کی تھی۔