مشرا کے قافلہ پر انڈے پھینکنے کا الزام، کانگریس کارکنان زیرحراست

   

بھونیشور ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے قافلے پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے الزام میں پولس نے آج کئی کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کارکنان گزشتہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور میں کسانوں کے خلاف ہوئے تشدد میں اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے مبینہ ملوث ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔
حکومت کے ذریعہ منظورکئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کم از کم چار کسانوں کو گاڑیوں کے ذریعہ کچل دیا گیا۔ الزام ہے کہ کسانوں کو کچلنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں آشیش مشراتھے ۔