مشرف عالم ذوقی کو معین الدین خان کارنامہ حیات ایوارڈ 2020

   

نئی دہلی : سال 2020 کے لیے فکشن(ناول، افسانہ اور ڈرامہ نگاری)، صحافت، خاکہ نگاری جیسی مختلف اردو نثری اصناف میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے لیے اردو ادب کی ہمہ جہت شخصیت مشرف عالم ذوقی کو ادارہ کسوٹی جدیدکی جانب سے معین الدین خان لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ پروگرام دلی میں 26نومبر کو ہونا طئے پایا تھا مگر کووڈ کی وجہ سے پروگرام منسوخ کرنا پڑا . اس کے بعد مارچ میں پروگرام رکھا گیا تو کسوٹی جدید کے مدیر انور شمیم ایک حادثے کے شکار ہو گئے ۔انور شمیم ، محمد افضل خان اور ایوارڈ کمیٹی نے طئے کیا کہ پروگرام کے بجاے توصیفی سند ، شیلڈ ، 25000 نقد اور اور شمارے کی کاپیاں انھیں بھیج دی جائیں۔