اسلام آباد۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے آج عدالت کو ملک کے سابق فوجی حکمران جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے خلاف غداری کے ایک معاملہ میں فیصلہ سنانے کے عمل سے روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق 19 نومبر کو خصوصی عدالت نے 76 سالہ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی تکمیل کرلی اور یہ حکم دیا تھا کہ عدالت کے فیصلہ کا اعلان 28 نومبر کو کیا جائے گا۔ مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک میں 3 نومبر 2007ء کو ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے پیر کے روز عدالت میں ایک درخواست داخل کی تھی اور خواہش کی تھی کہ مشرف معاملہ میں عدالت کو کوئی فیصلہ صادر کرنے سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ مشرف اگر اس معاملہ میں قصوروار پائے گئے تو انہیں سزائے موت یا سزائے عمر قید ہوسکتی ہے۔