اسلام آباد، 18دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے غداری معاملہ میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو ایک خصوصی عدالت کے سزائے موت کی سزا سنائے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چہارشنبہ کو ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ہے ۔خصوصی عدالت نے منگل کو سابق صد ر مشرف کو ملک سے غداری معاملہ میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ مسٹر خان کل پناہ گزیں کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے جنیوا گئے تھے ۔ تین رکنی بنچ کے مشرف کو پھانسی کی سزاسنائے جانے پر پاکستانی فوج میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔
