مشرف کیس میں عدالت کا فیصلہ 17 ڈسمبر کو

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کیخلاف غداری کے کیس میں فیصلہ 17 ڈسمبر کو سنایا جائیگا۔ ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ خصوصی عدالت نے 76 سالہ مشرف کو ہدایت دی تھی کہ موصوف 5 ڈسمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں جبکہ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو اس معاملہ میں 28 نومبر کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔