مشرقی افغانستان میں جھڑپ میں چار ہلاک

   

کابل، 29 مئی (یو این آئی) مشرقی افغانستان کے خوست صوبے میں دو خاندانوں میں جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی دوپہر تنائی ضلع میں دو فریقوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فریق کی ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حریف فریق کا ایک شخص بھی ہلاک اور دوسری خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس افسر نے مزید معلومات فراہم کیے بغیر کہا کہ خونی تنازعہ ایک بچے کو لے کر شروع ہوا۔ اس سے قبل اتوار کو بھی صوبہ خوست کے ضلع جاجی میدان میں زمین کی ملکیت پر دو خاندانوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے ۔