اسدآباد۔11 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے دو مشرقی صوبوں میں جمعہ کو بارش سے متعلق واقعات میں پانچ بچوں سمیت کم سے کم سات لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی افسران نے سنیچر کواس کی تصدیق کی۔ صوبہ کے گورنر عبدالغنی مسمم نے بتایا کہ کنار صوبہ کے خص کنار ضلع میں ایک گھر کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک جوڑے اور ان کے چار بچوں کی موت ہوگئی۔گورنر نے بتایا کہ ضلع کے افسران نے متاثروں کی آخری رسومات کے لئے مقامی لوگوں سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ پڑوسی صوبہ ننگرہار کی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ صوبہ میں نو سال کی ایک لڑکی نے نجیان ضلع کے ملاخیل علاقے میں اسی طرح کے واقعہ میں اپنی جانچ گنواچکی ہے ۔افسران نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے زبردست بارش ہورہی ہے ۔ افغانستان میں مکانوں کی چھت گرنے کے واقعات عام ہیں کیونکہ یہاں زیادہ تر مکانات کچے ہوتے ہیں اور مٹی اور لکڑی سے بنے ہوتے ہیں۔